02:30    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

- بچوں کی نظمیں

1801 0 0 00

بچو اچھی باتیں سن لو

دانائی کے موتی چن لو

 

میٹھی میٹھی بولی بولو

پہلے سوچو پھر منہ کھولو

 

جو کچھ پوچھیں سچ سچ کہنا

جھوٹی بات سے بچ کر رہنا

 

پیارے بچو پڑھتے جاؤ

آگے آگے بڑھتے جاؤ

 

کھیلنا ہو تو مل کر کھیلو

اچھلو کودو یا ڈنٹر پیلو

 

بچو بڑوں کا کہنا مانو

ان کی بات کو اچھا مانو

 

جو بچے یہ کام کریں گے

روشن اپنا نام کریں گے

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔