آب حیات میں مولانا محمد حسن آزاد نے میر سوزؔ کا ذکر کرتے ہوئے یہ واقعہ بیان کیا ہے کہ ایک دن سوداؔ کے ہاں میر سوزؔ تشریف لائے۔ ان دنوں شیخ حزیںؔ کی غزل کا چرچا تھا جس کا مطلع ہے۔ می گرفتیم بجا تا سرِ را ہے گا ہے اُد ہم از لطفِ نہاں داشت نگا ہے گا ہے میرؔ سوز مرحوم نے اپنا مطلع پڑھا۔ نہیں نکلے ہے مرے دل کی اَپا ہے گا ہے اے مُلک بہرِ خُدا رخصتِ آہے گا ہے مرزا سن کر بو لے کہ میر صاحب بچپن میں ہمارے ہاں پشور کی ڈومنیاں آیا کرتی تھیں یا جب یہ لفظ سنا تھا یا آج سنا۔ میر سوز بچا رے ہنس کر چپ ہو رہے۔ پشا ور کی ڈومنیاں جو کہ نکسے اور اَیا ہے بو لتی تھیں فا رسی غزلوں کے بجائے ہندی چیزیں سنا تی ہونگی جو ان دنوں قریب الفہم اور مقبولِ عام تھیں۔ خلاصہ اس گفتگو کا یہ ہے کہ اردو جو کھڑی بو لی کا ایک مخصوص روپ ہے، عوام کی بولی چال کی زبان بنی اور ا س نے پہلی بار ان کے جذبہ اظہار کو زبان دی ادبی زبان اور بول چال کے فرق کو مٹا یا۔ چنانچہ اٹھارویں صدی پر دہلوی شعراء کا کلام با لعموم اسی لسانی اصول کا پا بند اور آئینہ دار ہے۔ آ گے چل کر جب مرزا مظہر جانجاناںؔ ، حا تمؔ، سوداؔ، نا سخؔ، شا ہ نصیرؔ اور ذوقؔ نے اپنے اپنے نقطہ ہائے نظر کے مطابق اصلا ح زبان کا کام کیا تو دہلی میں گاہ گا ہ متروک الفا ظ و محاورات کے سا تھ ساتھ جو قدیم لب و لہجے کی گونج سنا ئی دیتی رہی۔ اس کا سہرا مردوں سے زیادہ عورتوں کے سر ہے۔ عورتیں زبان کے معاملے میں قدامت پسند ہو تی ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں ان کا ملنا جُلنا باہر والوں سے کم ہوتا ہے۔ نیز مختلف النوع اقوام اور بھانت بھانت کی زبان بولنے والوں سے بعد کی وجہ سے ان کی زبان بگڑ نے سے محفوظ رہتی ہے۔ عورتوں کی نما یاں خصوصیت انتخابِ الفاظ کے سلسلے میں یہ ہے کہ وہ کریہہ الفا ظ کی جگہ لطیف الفا ظ استعمال کرتی ہیں۔ ان جزوی اختلافاتِ زبان کے علاوہ انتہا ئی نما یاں خصوصیت مردوں اور عورتوں کی زبان کے اختلاف کی یہ ہے کہ عورتیں جنسیات سے متعلق باتیں واضح الفا ظ میں کہنے کے بجائے اشارے اور کنائے میں بیان کر تی ہیں۔ بیگمات کی زبان میں ہر قسم کا جنسی افعال کے لئے پر دہ پوش اصطلاحات و محاورات مو جود ہیں۔ مثلاً میلے سر سے ہو نا، گود میں پھول جھڑنا، دوجیاں ہونا بات کر نا جیسے متعدد محاورے عورتوں نے مختلف کیفیات کو ظاہر کر نے کے لئے بنائے اور اُن کا چلن عام کیا۔ جو ہونی تھی وہ بات ہو ئی کہاروں چلو لے چلو میری ڈولی کہاروں مَردُوا کہتا ہے آؤ چلو آرام کریں جس کو آرام یہ سمجھے ہے وہ آرام ہو نوج۔ عورتیں اپنے گرد و پیش کے الفاظ چنتی ہیں ان کے ہاں کسی شئے کی جزئیات کو پیش کر نے کے لئے الفاظ کی کمی نہیں ہو تی اسی لئے مردوں کی بجائے عورتوں کی لکھی ہو ئی کتابیں زیادہ عام فہم صاف اور شستہ ہو تی ہیں۔ عورتیں لسانی اعتبار سے مردوں سے زیادہ تیز طرار ہوتی ہیں۔ وہ سیکھنے کا شوق رکھتی ہیں۔ سننے میں تیز ہیں اور جواب دینے پر زیادہ قدرت رکھتی ہیں۔ دنیا بھر میں عورتیں باتونی مشہور ہیں۔ مردوں کے بر عکس انہیں الفا ظ ٹٹولنے اور تولنے میں دیر نہیں لگتی۔ عورتیں نئی نئی اصطلاحیں محاورے وضع کر لیتی ہیں، جن میں اکثر خوش آواز مترنم اور پر لطف ہو تے ہیں۔ ہر زبان کی لغت میں ایک ایسی فرہنگ مو جود ہوتی ہے جو عورتوں کی بول چال کے لئے مخصوص ہے۔ مردوں کی گفتگو میں یہ الفا ظ شا ذ ہی نظر آتے ہیں۔ اُردو نثر میں عورتوں کی بول چال کم و بیش طلسمِ باغ و بہار اور دیگر نثری داستانوں میں سمٹ آئی ہے۔ ایک اور مثال واجد علی شاہ کی بیگمات کے وہ خطوط ہیں جو انہوں نے واجد علی شا... مزید پڑھیئے
تحقیق و تنقید شاعری - شکیل الرّحمٰن
مولانا رُومی کی جمالیات
ڈرامے - آغا حشرؔ کاشمیری
رستم و سہراب یاعشق و فرض
تحقیق و تنقید شاعری - محمد شعیب
اُردو شاعری میں طنز و مزاح
تحقیق و تنقید شاعری - ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
جدید نظم میں ہیئت کے تجربے
ناول / افسانے - ڈپٹی نذیر احمد
توبۃ النصوح
مجموعے - سید محسن نقوی
نظم
میری پسند - خواجہ عزیز الحسن مجذوب
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
مجموعے - نصیر الدین نصیر
کوئی جائے طور پہ کس لئے کہاں اب وہ خوش نظری رہی
مجموعے - محمد اقبال
ہمالہ
مجموعے - ساحر لدھیانوی
رد عمل
ناول / افسانے - منشی پریم چند
کفن
میری پسند - احمد ندیم قاسمی
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
طنز و مزاح - مشتاق احمد یوسفی
ضمیر واحد متبسم
طنز و مزاح - ڈاکٹر محمد یونس بٹ
ملا نصیر الدین
طنز و مزاح - پروفیسر غلام شبیر رانا
نیا سال:ہاتھ لا استاد (ایک انشائیہ)
شہر دو قصہ
طنز و مزاح - پطرس بخاری
کتّے
میری پسند - عبد الحمیدعدم
وہ باتیں تری وہ فسانے ترے
فقیروں کی جھولی نہ ہوگی تہی
ہو بیش کہ کم، ہم سے تو دیکھا نہیں جاتا
میری پسند - ظہیر کاشمیری
موسم بدلا، رُت گدرائی اہلِ جنوں بے باک ہوئے
میری پسند - صوفی غلام مصطفٰی تبسم
یہ رنگینیِ نوبہار، اللہ اللہ
عقلمند اُلّو اور جوان گھوڑا
حکایات سرفراز
سرفراز صدیقی
باغ و بہار
داستان
میر امن دہو ی
محمد دارا شکوہ
تاریخ
شکیل الرّحمٰن
اولاد کی تربیت
ہمارے مسائل
ردیف ’’ا‘‘
محاورات
سید ضمیر حسن دہلوی
مجموعے
حمد
قمر جلالوی
رفیع الدین راز
میری پسند
آئے کچھ ابر، کچھ شراب آئے
فیض احمد فیض
آہ کو چاہیے اِک عُمر اثر ہونے تک
اسد اللہ خان غالب
وجہِ بے رنگی گزپار کہوں تو کیا ہو
ساحر لدھیانوی
مزیدصحیح احادیث کے لیئے ہماری اسلامی سائٹ وزٹ کریں۔
www.islamiuloom.com
پاکستان کی خوبصورت جگہوں کی ویڈیوز دیکھنے کے لیئے وزٹ کریں۔
www.lovemypakistan.com
منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔