02:58    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

- بچوں کی نظمیں

895 0 0 00

اس جہاں میں جس جگہ بھی جاؤ تم

علم کی خوشبو وہاں پھیلاؤ تم

 

راستے میں تیرگی چھائی ہو گر

آگے بڑھ کر روشنی بن جاؤ تم

 

دھوپ گر ہو زندگی کی راہ میں

آسماں پر ابر بن کر چھاؤ تم

 

پیار کی باتیں کرو، ہر ایک سے

پیاری باتیں اب زباں پر لاؤ تم

 

کوئی لمحہ بھی نہ اب ضائع کرو

سارے لمحوں کے امیں بن جاؤ تم

 

امن کا دنیا کو گہوارہ کرو

امن کا پرچم اٹھو لہراؤ تم

 

چاند سورج کی طرف دیکھو نہ اب

چاند سورج آپ ہی بن جاؤ تم

 

شر کو ٹھکراتے ہوئے آگے بڑھو

ہر قدم اب خیر کو اپناؤ تم

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔