02:37    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

صوفی غلام مصطفیٰ تبسم - ٹوٹ بٹوٹ

466 1 0 05

کتنا پیارا ٹوٹ بٹوٹ

میرا پیارا ٹوٹ بٹوٹ

اللہ کی قدرت ہے نیاری

ہر اِک چیز ہے پیاری پیاری

سب سے پیارا ٹوٹ بٹؤٹ

میرا پیارا ٹوٹ بٹوٹ

 

کوئی آدھا ٹوٹ بٹوٹ ہے

کوئی پونا ٹوٹ بٹوٹ ہے

وہ ہے سارا ٹوٹ بٹوٹ

میرا پیارا ٹوٹ بٹوٹ

 

کبھی تمہارے گھر میں جائے

کبھی ہمارے گھر میں جائے

کبھی تمہارا ٹوٹ بٹوٹ

کبھی ہمارا ٹوٹ بٹوٹ

5.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔