03:00    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

ابنِ انشاء - بچوں کی نظمیں

700 1 0 00

لندھور ہاتھی ، سنگی نہ ساتھی

 

رہتا ہے بے کار ، پڑھتا ہے اخبار

عینک لگا کر ، کُرسی بچھا کر

 

آیا ہے اب کے ہاتھی نگر سے

پتلون پہنے ، مہمان رہنے

 

آداب بھائی ، آداب بھائی

اتنے دنوں میں صورت دکھائی

یوں دانت منہ میں دو ہیں کہ ڈھائی

فیشن کی تجھ کو کس نے سُجھائی

پتلون کی دی کتنی سلائی

یوں تو ہیں ہم سب تیرے فدائی

پر بھائی میرے جا اپنے ڈیرے

سائز کی تیرے گھر میں ہمارے

گاؤں میں سارے نہ تو رضائی

نہ ہی چٹائی ، نہ چارپائی

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔