06:18    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

صوفی غلام مصطفیٰ تبسم - ٹوٹ بٹوٹ

893 0 0 00

ٹوٹ بٹوٹ کا اِک طوطا ہے

عمر ہے اُس کی ہفتے آٹھ

میاں مٹھّو نام ہے اُس کا

سب کہتے ہیں میاں ماٹھ

واہ میاں مِٹھّو تیرے ٹھاٹھ

 

جو کچھ اس کے سامنے آئے

منہ میں ڈالے اور چبائے

چونچ تو اس کی ایک ہے لیکن

دانت ہیں اس کے پورے ساٹھ

واہ میاں مِٹھّو تیرے ٹھاٹھ

 

بائیسکل، بس، موٹر، لاری

ہر اِک شے کی کرے سواری

یکّا، ریہڑا، بمبو کاٹھ

واہ میاں مِٹھّو تیرے ٹھاٹھ

 

رات کو کھائے میٹھی چُوری

دن کو کھائے حلوا پوری

صبح کو کھائے اسّی لڈّو

شام کو کھائے انڈے ساٹھ

واہ میاں مِٹھّو تیرے ٹھاٹھ

 

پیٹ ہے اس کا اتنا موٹا

جیسے دیووں کا ہو لوٹا

ٹانگیں اُس کی اتنی لمبی

جیسے قطب صاحب کی لاٹھ

واہ میاں مِٹھّو تیرے ٹھاٹھ

٭٭٭

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔