02:46    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

مضطر خیر آبادی کا تعارف

( 1862-1927 )

افتخار حسین : مضطر خیر آبادی، پیدائش 1862ء اور وفات 1927۔ ایک مشہور و معروف شاعر و ادیب ہیں۔

والد صاحب احمد حسن رسوا اور والدہ محترمہ بی بی حرمن خیرآبادی۔ آپ کے دادا فضلِ حق خیرآبادی، غدر کے دور میں انگریزوں کے خلاف لڑنے والے مجاہد آزادی تھے۔[3] انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف ادوار شہر خیرآباد، ٹونک، گوالیار، اندور، بھوپال اور رامپور، اترپریش میں گزارے۔ اپنی زندگی کے آخری ایام اندور میں گزارے۔ شہزاد رضوی آپ کے پوتے ہیں۔

آپ کو کئی خطابات، القاب اور اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

1 خان بہادر، 2 اعتبارالملک، 3 افتخارالشعراء

ان کی وفات 1927ء شہر گوالیار میں ہوئی اور وہیں پر دفنایا گیا۔

ان کی کئی تصانیف ہیں جن کو ادبی دنیا میں کافی سراہا گیا۔ انہوں نے کرشمئہ دلبر نامی ایک رسالہ شائع کیا تھا۔ اور ان کے تقریباً تصانیف ضائع ہوچکے ہیں

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔