02:43    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

کام کی باتیں - سرفراز صدیقی

1721 1 0 05

سرفراز صدیقی - 2014-ستمبر-9

مقامِ اشرف

“کمزور پر رعب ڈالنا، اُسےخوفزدہ کرنا اور طاقت کا استعمال کر کے اُسےنقصان پہنچانا جانورں کا خاصہ ہے اور یہی جنگل کا قانون بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے وحوُش و طیوُر کو انسان کی طرح عقل و شعور عطا نہیں فرمایا اس لیے یہ جانور جو کچھ کرتے ہیں اپنے ماحول اور اپنی جبلت کے حساب سے بالکل ٹھیک کرتے ہیں۔ لیکن جب یہ وحشیوں والا فعل اللہ تعالیٰ کی سب سے بہترین تخلیق کرنا شروع کر دیتی ہے تو وہ اپنے مقام اشرف سے گر کر ایک جنگلی جانور کی سطح پر پہنچ جاتی ہے۔ اس سے زیادہ بد قسمتی کی بات بھلا کیا ہوگی کہ انسان مالک کا عطا کردہ مقام ٹھکرادے۔ ”

5.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔