02:46    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

لطیفہ - پانچ روپے کا نوٹ

439 1 0 00

پانچ روپے کا نوٹ

ایک صاحب ایک عالیشان ریستوران میں پہنچے۔ اشارے سے بیرے کو اپنے پاس بلایا اور اس کے ہاتھ پر پانچ روپے کا نوٹ رکھتے ہوئے بولے۔ ”یہ انعام اس کام کا ہے جو آج شام تم میرا کرنے والے ہو۔“ بیرے نے ان کا مطلب سمجھتے ہوئے کہا۔ ”آپ بالکل مطمئن رہیں۔ جب شام کو آپ اپنے دوستوں کے ہمراہ آئیں گے میں آپ کے لئے بالکل جگہ محفوظ رکھوں گا۔ “ ”نہیں نہیں ۔“ ان صاحب نے وضاحت کی ۔”شام کو میری بیوی اور ساس میرے ہمراہ آئیں گی اور میں چاہتا ہوں کہ ہمیں کوئی جگہ نہ ملے۔“
0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔