02:34    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

لطیفہ - ایک بڑا شکاری

622 0 1 00

ایک بڑا شکاری

ایک بڑا شکاری اپنی بیوی اور ساس کے ساتھ شکار کھیلنے کے لیے نکلا۔ ایک صبح جب بیوی بیدا ہوئی تو اس نے دیکھا کہ اس کی ماں خیمے میں سے غائب ہے۔ اس نے فوراً اپنے سوئے ہوئے شوہر کو جھنجھوڑ کر جگایا اور اسے آگاہ کیا۔ پھر وہ دونوں بڑھیا کی تلاش میں نکل پڑے۔ جھاڑیوں میں سے ہوتے ہوئے اچانک وہ ایک کھلی جگہ پر پہنچے تو دیکھا کہ بڑھیا ایک شیر کے سامنے موجود ہے اور اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے گھورے جا رہی ہے۔ بیوی نے جب اپنی ماں کو خطرے میں دیکھا تو وہ چیخ وپکار کرنے لگی اور شوہر کو چلا کر کہنے لگی۔ ”ارے جلدی سے کچھ کیجئے‘ کہیں شیر امی جان کو کوئی نقصان نہ پہنچا دے۔“ شوہر نے پر سکون لہجے میں جواب دیا۔ ”میں کیا کر سکتا ہوں‘ شیر خود اس بکھیڑے میں پڑا‘ اب خود ہی اس سے نکلے گا۔“
0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔