اچانک شدت کا طوفان بادو باراں آ گیا۔ درخت کاپننے لگے‘ بڑی بڑی عمارتیں دھڑ دھڑ گرنے لگیں۔ مکانوں کی چھتیں اڑنے لگیں۔ ایک صاحب ادھر ادھر بھاگ کر لوگوں کو جمع کر رہے تھے۔”ہمیں اب یہ سوچنا چاہئے کہ ہمیں ایسی حالت میں کیا کرنا چاہئے۔ “ ایک دوسرے صاحب ان کو پکڑ کر ایک طرف لے گئے اور بولے۔ تمہیں سب سے پہلے گھر جا کر پتلون پہننی چاہئے۔