08:35    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم -

2253 7 0 25

کالے بادل آئیں گے

آ کر مینہ برسائیں گے

مینہ میں لوگ نہائیں گے

کالے بادل آئیں گے

 

مینہ برسے گا ٹپ ٹپ ٹپ

ساز بجے گا ٹپ ٹپ ٹپ

ہم ناچیں گے گائیں گے

کالے بادل آئیں گے

 

بُلبُل گانا گائے گی

کویل راگ سنائے گی

مینڈک بھی ٹرّائیں گے

کالے بادل آئیں گے

5.0 "4"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 2 تبصرے

حیات محمد
گرج گرج کر آئیں گے بجلی کو چمکائیں گے ہم بھی شور مچائیں گے کالے بادل آئیں گے ڈول بجے گا دب دب دب مینه برسے گا ٹپ ٹپ ٹپ ہم ناچیں گے گائیں گے کالے بادل آئیں گے
رابعہ
یہ پابند نظم ہے .جو برسات پر تحریر کی گئی ہے.شاعر نے برسات کے موسم کے کی دلکشی کو ادبی پیرائے میں بیان کرنے کی سعی کی ہے جس میں وہ کامیاب بھی ہوئے ہیں.الفاظ کا چناو بھی عمدہ کیا ہے .جس نے غنائیت اور ترنم کی کیفیت پیدا کر دی ہے .

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔