07:57    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

ایس مغنی حیدر - بچوں کے ترانے

1572 2 0 05

سحر ہو گئی ہے ، اُٹھو سونے والو !

یونہی وقت بے کار ، اے کھونے والو !

 

بہت سو چکے اب نہ بستر ٹٹولو

تغافل نہ برتو ، ذرا آنکھ کھولو

 

اندھیرے نے دنیا سے خیمے اٹھائے

اُجالے نے ہر سمت ڈیرے جمائے

 

ہوائے سحر لے کے پیغام آئی

نیا دن ، نئی زندگی ساتھ لائی

 

شگفتہ چمن میں نئی شان دیکھو

اُٹھو ، اُٹھ کے قدرت کا سامان دیکھو

 

ملا چاند کو نور جس کی نظر سے

وہ اب آنے والا ہے مشرق کے دَر سے

 

دعا مانگ حیدر ، مبارک گھڑی ہے

زہے منتظر شانِ رحمت کھڑی ہے

5.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔