مرغی کے سونے کے گہنے
بطخ نے شادی پر پہنے
ہاتھی نے وہ ناچ دکھایا
جو سب لنگوروں کو بھایا
بُلبُل نے جو کھیر پکائی
سب چڑیوں نے مل کر کھائی
بلی نے جب شیر کو پکڑا
گیڈر نے چیتے کو جکڑا
مور کے پاس تھے گرم پکوڑے
سب بگلے کھانے کو دوڑے
کوے نے کی کائیں کائیں
مینڈک بولا ، مل کر گائیں
کوئل بولی، چیل سہیلی!
بوجھو میری ایک پہیلی
چڑیا گھر کا مرغا بولا!
ریچھ کا رسا کس نے کھولا؟
مچھر گانا گاتےآئے
کچھوے ڈھول بجاتےآئے
شیر یہ پنجرے میں للکارا
"کس ظالم نے ہمیں پکارا؟"