03:03    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

- بچوں کی نظمیں

734 0 0 00

سائنس کے فروغ سے دنیا بدل گئی

پہلے تھی گھوڑا گاڑی تو اب ریل چل گئی

 

تھی آرزو کہ ہم بھی اڑیں آسمان پر

یہ آرزو ہوائی جہازوں میں ڈھل گئی

 

ٹیلی ویژن کراتا ہے سارے جہاں کی سیر

گھر بیٹھے یو کے جانے کی حسرت نکل گئی

 

کچھ بھی نہیں ہے دور اگر فون پاس ہے

نکلی جو بات منہ سے وہ امریکہ کل گئی

 

کمپیوٹروں کا حال تو بس کچھ نہ پوچھئے

سب سوجھ بوجھ شام جی ماؤس میں ڈھل گئی

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔