02:30    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

باقی صدیقی کا تعارف

( 1908-1972 )

باقی صدیقی (1908ء تا 1972ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی کے شاعر اور ادیب تھے۔

باقی صدیقی 20 دسمبر، 1908ء کو راولپنڈی کے نواحی گاؤں سہام میں پیدا ہوئے۔ ان کااصل نام محمد افضل تھا۔ میٹرک پاس کرکے گاؤں کے مدرسہ میں مدرس ہو گئے۔ کچھ عرصے بعد راولپنڈی آ گئے۔ سترہ برس ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے اور بے شمار پوٹھوہاری گیت لکھے۔ اردو کلام کے چار مجموعے۔ جام جم، دارورسن، زخم بہار اور بارِ سفر شائع ہوچکے ہیں۔ کچے گھڑے پوٹھوہاری گیتوں کا مجموعہ ہے۔

8 جنوری 1972ء کو باقی صدیقی راولپنڈی، پاکستان میں انتقال کر گئے اور راولپنڈی کے قبرستان قریشیاں سہام میں سپردِ خاک ہوئے۔ ان کی لوحِ مزار پرانہی کے یہ دو اشعا رکندہ ہیں

دیوانہ اپنے آپ سے تھا بے خبر تو کیا                

کانٹوں میں ایک راہ بنا کر چلا گیا

باقی، ابھی یہ کون تھا موجِ صبا کے ساتھ           

صحرا میں اک درخت لگا کر چلا گیا

باقی صدیقی کی شاعری

باقی صدیقی کا مجموعہ کلام

ہم معذرت خواہ ہیں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔