12:37    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

ارشاد احمد فاضلی کی شاعری

652 0 0 00

کب تلک پیاس کے صحرا میں جُھلستے جائیں

اب یہ بادل جو اُٹھے ہیں، تو برستے جائیں

 

کون بتلائے تُمھیں، کیسے وہ موسم ہیں کہ جو !

مُجھ سے ہی دُور رہیں، مُجھ میں ہی بَستے جائیں

 

ہائے ! کیا لوگ یہ آباد ہُوئے ہیں مُجھ میں

پیار کے لفظ لکھیں، لہجے سے ڈستے جائیں

 

آئینہ دیکھوں تو اِک چہرے کے بے رنگ نقُوش

ایک نادِیدہ سی زنجیر میں کَستے جائیں

 

جُز محبّت، کِسے آیا ہے میسّر، اُمّید !

ایسا لمحہ، کہ جِدھر صدیوں کے رستے جائیں

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

ارشاد احمد فاضلی کی شاعری

مزید شاعری

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔