02:41    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظیر لکھنوی کا تعارف

( 1927-1994 )

03 Jul 1927 - 03 Jan 1994
نظر لکھنوی غزل،نظم اور نعت گو شاعر تھے۔ قلمی نام نظر لکھنوی اصل نام محمد عبد الحمید صدیقی، تخلص نظر لکھنوی تھا۔ نظر شاہجہانپوری 3 جولائی 1927ء کو بھارت لکھنؤ موضع 'چنہٹ 'میں پیدا ہوئے۔ - ابتدا سے ہائی اسکول تک کی تعلیم موضع اُترولہ ضلع گونڈہ سے 1944ء میں مکمل کی 1945ء میں ملٹری اکائونٹس لکھنؤ میں ملازم ہو گئے۔ دسمبر 1947ء کو پاکستان ہجرت کی اور ملٹری اکائونٹس راولپنڈی میں تعینات ہوئے۔ اس طرح راولپنڈی دارالہجرت قرار پایا۔ پہلی اہلیہ کا 5جنوری 1958ء کو راولپنڈی میں انتقال ہوا۔ ان سے پانچ اولادیں ہوئیں جن میں سے تین بیٹے شیر خوارگی کی عمر میں ہی وفات پا گئے اور دو اولادیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی حیات رہے۔عقد ثانی 1960ء میں کیا جن سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ دوسری اہلیہ کا انتقال بھی3جنوری 1980ء میں راولپنڈی میں ہوا۔ ملازمت کے آخری دس سال فیلڈ پے آفس(FPO)، آرٹلری سنٹر اٹک شہر میں گزارے اور وہیں سے 1979ء میں چونتیس سالہ ملازمت کے بعد اپنی بیمار اہلیہ کی تیمار داری کے لیے بحیثیت اکائونٹنٹ ریٹائرمنٹ لے لی۔ اپنی عمر کے آخری دس سال اسلام آباد میں گزارے۔ ۔3جنوری1994ء کو وفات پائی اورایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں سپرد خاک ہوئے۔

نظیر لکھنوی کی شاعری

نظیر لکھنوی کا مجموعہ کلام

ہم معذرت خواہ ہیں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔