ایک فلم ڈائریکٹر اپنے اسسٹنٹ سے ایک سین پر تبادلہ خیال کر رہا تھا۔ ”عجیب مشکل سین ہے ایک شخص کو تیسری منزل سے دھکا دے کر گرایا جاتا ہے اور وہ سیڑھیوں کے رستے لڑھکتا ہوا نیچے سڑک پر آ گرتا ہے۔ اب یہ رول کون کرے گا کوئی ایکسٹرا بھی تیار نہیں ہوتا۔“ ”سر! گھبرانے کی کوئی بات نہیں!“ اسسٹنٹ بولا۔ ”کسی انشورنس ایجنٹ کو پکڑ لیں گے وہ ایسے سین کا عموماً عادی ہوتا ہے۔“