ایک مالدار مگر کنجوس شخص کا بیٹا امتحان میں فیل ہو گیا۔ خاصے سوچ بچار کے بعد بیٹے نے باپ کو ان الفاظ میں اس حادثے کی اطلاع دی۔ ”ڈےئر ابا جان! آپ کو یہ جان کر خوش ہو گی کہ اس سال آپ کو میری کتب پر رقم خرچ کرنے کی نوبت پیش نہیں آئے گی کیونکہ میرے اساتذہ نے مجھے مزید ایک سال تک موجودہ کلاس میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔“