09:52    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

لطیفہ - آرٹسٹ

535 0 0 00

آرٹسٹ

ایک بہت بڑا آرٹسٹ ایک مرتبہ کسی کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ایک گاوٴں کے قریب سے گزرے تو انہوں نے ایک دیہاتی کے پاس ایک خوبصورت اور تنو مند بیل دیکھا۔ وہ اس کی تصویر بنانے کے لئے بے تاب ہو گئے۔ انہوں نے گاڑی رکوائی اور دیہاتی کی اجازت سے تھوڑی دیر میں اس بیل کی خوبصورت تصویر بنا دی کچھ عرصے بعد جب وہ اس گاوٴں کے قریب سے گزرے تو وہاں رکے اور اس دیہاتی کو دیکھ کر انہیں یاد آ گیا کہ انہوں نے اس کے بیل کی تصویر بنائی تھی۔ انہوں نے دیہاتی کو بتایا کہ وہ تصویر ایک لاکھ میں بکی تھی۔ دیہاتی نے پہلے تو حیرت سے آنکھیں پھاڑ کر انہیں دیکھا پھر ٹھنڈی سانس لے کر بولا۔ ”واقعی آپ شہری بڑے ہوشیار ہوتے ہو میں تو اصل بیل کو بڑی مشکل سے دس ہزار روپے میں بیچنے میں کامیاب ہوا تھا۔“
0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔