ایک آدمی بازار سے گزر رہا تھا کہ پیچھے سے کسی نے اس کے سر پر چپت رسید کر دی، اس آدمی نے گھوم کر دیکھا تو ایک بد شکل آدمی کھڑا مسکرا رہا تھا۔ ”یہ کیا بد تمیزی ہے؟“ چپت کھانے والے نے غصے سے کہا۔ ”بد تمیزی نہیں جناب ! آپ کے سر پر مکھی بیٹھی تھی میں نے اسی کو مارا ہے۔“بدشکل آدمی نے کہا۔