09:22    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

لطیفہ - کاروبار

1173 0 0 00

کاروبار

پرنام سنگھ، گورنام سنگھ اور ان کے دو دوستوں نے گاؤں میں اپنی زمین بیچی اور شہر میں ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے شہر میں بہترین جگہ پر عالی شان ہوٹل بنایا مگر ایک مہینے تک ان کے ہوٹل میں ایک گاہک بھی نہ گھسا، کیوں؟ اس لئے کہ چاروں نے”پنڈ“ سے لا کر اپنے چار بوہلی کتے بھی ہوٹل کے دروازے پر باندھ دئیے تھے! پھر چاروں نے ہوٹل بیچ کر گاڑیاں مرمت کرنے کا گیراج بنانے کا فیصلہ کیا۔ ورکشاپ بنائی، ہر قسم کی مشینری لگائی، مگر ایک مہینے تک کوئی گاہک ان کے گیراج میں گاڑی مرمت کرانے نہ آیا! کیوں؟ اس لئے کہ انہوں نے گیراج دوسری منزل پر بنایا تھا! گیراج بیچ کر چاروں دوستوں نے ٹیکسی خریدی… ایک ماہ تک سڑکوں پر مارے مارے پھرتے رہے مگر کوئی آدمی ان کی ٹیکسی میں نہ بیٹھا۔ کیوں؟ اس لئے کہ چاروں سر دار ہر وقت اپنی ٹیکسی میں ہی سوار رہتے تھے! تنگ آکر سرداروں نے ٹیکسی سمندر میں پھینکنے کا فیصلہ کیا، سارا دن وہ ٹیکسی سمندر میں دھکیلنے کے لئے زور لگاتے رہے مگر ٹیکسی اپنی جگہ سے نہ ہلی! کیوں؟ اس لئے کہ دو آگے سے اور دو پیچھے ٹیکسی کو دھکا لگا رہے تھے!
0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔