06:55    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

شاہین اقبال اثرؔ - بچوں کے ترانے

363 0 0 00

دیکھیں غمِ نہاں کو

سمجھیں مرے بیاں کو

مہکائیں گلستاں کو

روشن کریں جہاں کو

 

حق کے فدائی بن کر

اب بھائی بھائی بن کر

دیں امن بے اماں کو

روشن کریں جہاں کو

 

تعلیم عام کر کے

تاریخی کام کر کے

چمکائیں آشیاں کو

روشن کریں جہاں کو

 

باقی ہے حکمِ رب بھی

ہے حق زمیں پہ اب بھی

بتلائیں آسماں کو

روشن کریں جہاں کو

 

پھیلائیں درسگاہیں

دکھلائیں حق کی راہیں

ہر طفل اور جواں کو

روشن کریں جہاں کو

 

غیبت حرام سب پر

لائیں نہ جھوٹ لب پر

قابو کریں زباں کو

روشن کریں جہاں کو

 

ٹی وی کیبل سے بچ کر

تبلیغِ حق و سچ کر

قربان کر کے جاں کو

روشن کریں جہاں کو

 

انسان دھنس رہا ہے

شیطان ہنس رہا ہے

جاتے ہیں ہم کہاں کو

روشن کریں جہاں کو

 

دھرتی کا پیار بن کر

بادِ بہار بن کر

آنے نہ دیں خزاں کو

روشن کریں جہاں کو

 

ہاں کفر تیرگی ہے

ایمان روشنی ہے

سمجھائیں بے ایماں کو

روشن کریں جہاں کو

 

ظلمت رہے نہ باقی

کر دیں مثال ساقی

سیراب تشنگاں کو

روشن کریں جہاں کو

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔