02:57    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

شاہین اقبال اثرؔ - بچوں کے ترانے

2550 3 1 15

علم اک لازوال دولت ہے

علم اک بے مثال نعمت ہے

 

علم راحت ہے علم رفعت ہے

علم عظمت ہے علم شوکت ہے

 

علم کی پیاس وجہِ صحت ہے

اور فقدانِ علم، علت ہے

 

علم قابل بنائے انساں کو

علم ہی معدنِ لیاقت ہے

 

علم کھولے جواہرِ انساں

علم ہی آلۂ فطانت ہے

 

جس کو پینے سے جی نہیں بھرتا

علم ایسا لذیر شربت ہے

 

علم ہے بس، حدیث و قرآں کا

اس سے ہٹ کر تو فن ہے، صنعت ہے

 

علم دونوں جہاں میں کام آئے

علم دارین کی سعادت ہے

 

عالمِ با عمل کا کیا کہنا

اہلِ دنیا کے حق میں نعمت ہے

5.0 "2"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 1 تبصرہ

Asad
اچھا

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔