02:28    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم -

3737 4 0 12.5

دیس ہمارا پاکستان

دیس ہمارا ہم کو پیارا

ہم سب کی آنکھوں کا تارا

اپنے دیس پہ ہم قربان

دیس ہمارا پاکستان

 

اس کی خوشی آرام ہمارا

اِس کے نام سے نام ہمارا

اِس کی شان ہماری شان

دیس ہمارا پاکستان

 

آزادی ہے شان ہماری

آزادی ہے آن ہماری

آزادی اپنا ایمان

دیس ہمارا پاکستان

 

پاکستان بنایا جس نے

اجڑا دیس بسایا جس نے

اُس کے نام پہ ہم قربان

دیس ہمارا پاکستان

 

آؤ خوشی سے مِل کر گائیں

دنیا میں یہ دھُوم مچائیں

دیس ہمارا پاکستان

دیس ہمارا پاکستان

2.5 "4"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 1 تبصرہ

سید ظفر علی جنید۔ عمر چونسٹھ سال
بنام لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید شمالی وزیرستان دیس ہمارا ہم کو پیارا ہم سب کی آنکھوں کا تارا اپنے دیس پہ ہم قربان دیس ہمارا پاکستان پہلی جماعت کی اردو کی کتاب میں یہ نظم ہم نے بھی پڑھی تھی ۔ واہ سید کاشف علی شاباش ! تم نے جو پڑھا ، اس پر عمل کر دکھایا ۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔