دیواروں پر اے بی سی ڈی کس نے لکھ دی ہے ؟
یہ نادانی آنفؔ کی ہے یا آنسؔ کی ہے ؟
یہ دانشؔ کی ہے !
خاصی میری کاپی کس نے پھاڑی ہے ؟
کس کی ہے یہ کارستانی کیا عارجؔ کی ہے ؟
یہ انصاریؔ ہے !
تین پہیوں کی سیکل اب دوکی ٹھیری ہے
اب میں سمجھا اس کے پیچھے عبدالہادیؔ ہے !
عبداللہؔ بھی ہے !
میری کرسی اتنی گیلی کس نے کر دی ہے ؟
اچھا تو کیا عبد المومنؔ کی شیطانی ہے ؟
جیلانیؔ کی ہے !
کمپیوٹر میں فلم کی سی ڈی کس نے یہ ڈالی ؟
اچھا تو یہ ہشیاری ہے ہاتف خیریؔ کی؟
رافف خیریؔ کی !