02:36    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

رؤف خیر - چھٹی

539 0 0 00

جدھر دیکھو اُدھر بستے  ہی بستے

کھلے  کیا مدرسے ،ہیں  بند رستے 

سکوٹر،آٹوؤں ،کاروں  میں  بچے 

سبھی گلیوں  میں  بازاروں  میں  بچے 

اٹھائے  پیٹھ اور کندھے  پہ بستے 

وہ دیکھو جا رہے  ہیں  گھر سے  بچے 

سبھی اسکول کی جانب رواں  ہیں 

رواں  کالج کی جانب نوجواں  ہیں 

جنھیں  پڑھنا ہے  جو کچھ پڑھ رہے  ہیں 

قدم منزل بہ منزل بڑھ رہے  ہیں 

کشادہ علم و فن کے  راستے  ہیں 

مزے  سارے  انہی کے  واسطے  ہیں 

سفر کے  بیچ تھک جانا نہیں  ہے 

کہیں  رستہ بھٹک جانا نہیں  ہے 

چلے  ہیں  گھر سے  لے  کر ایک مقصد

یقیناً پار کر لیں  گے  وہ ہر حد

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔