04:49    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

صوفی غلام مصطفیٰ تبسم - ٹوٹ بٹوٹ

6078 18 0 24.9

ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ

باپ تھا اس کا میر سلوٹ

پیتا تھا وہ سوڈا واٹر

کھاتا تھا بادام اخروٹ

ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ

 

ہر اک اس کی چیز ادھوری

کبھی نہ کرتا بات وہ پوری

ہنڈیا کو کہتا تھا ہنڈی

لوٹے کو کہتا تھا لوٹ

ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ

 

امی بولی بیٹا آؤ

شہر سے جا کر لڈو لاؤ

سنتے ہی وہ لے کر نکلا

جیب میں ایک روپے کا نوٹ

ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ

 

اتنا اس کا جی للچایا

رستے میں ہی کھاتا آیا

کھاتے کھاتے آئی ہچکی

دانت میں اس کے لگ گئی چوٹ

ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ

 

بھائی اسے اٹھانے آیا

ابا گلے لگانے آیا

امی اس کی روتی آئی

ہائے میرا ٹوٹ بٹوٹ

ہائے میرا ٹوٹ بٹوٹ

ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ

4.9 "16"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 2 تبصرے

نورالاسلام
اردو کی چند بہترین نظموں میں سے ایک نظم ہے اپنے چھوٹے بچوں کو ضرور یاد کرائیں
Abdul Jabbar
السلام علیکم جناب جب انگریزی مترجم موجود نہ ہو تو رومن میں ہی تحریر کر دیا جائے ۔ یوں بے ربط ترجمہ کرکے شہرہ آفاق نظم اور شاعر کا بیڑہ غرق نہ کریں

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔