04:24    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

شاہین اقبال اثرؔ - بچوں کے ترانے

677 0 0 00

اس طرح اب خود کو طاقتور بنانا چاہیئے

اس طرح اب خود کو طاقتور بنانا چاہیئے

صبحِ دم ہر روز اٹھ کر سیب کھانا چاہیئے

 

قول اک دانا کا ہے آسیب سے بچنا ہے تو

سیب کھانا چاہیئے بس سیب کھانا چاہیئے

 

سیب کھانا قوتِ دل کا ہے باعث دوستو

سیب کھا کر خود کو اہلِ دل بنانا چاہیئے

 

بات یہ منعم علیہم کو بتا دیتے ہیں ہم

شکرِ منعم کو نہ ہرگز بھول جانا چاہیئے

 

سیب کھانا ہے سبب عیش و طرب کا، اس لئے

سیب کھا کر سب غموں کو بھول جانا چاہیئے

 

گو مقوی ہے مگر ہے سیب بھی آخر سبب

درحقیقت لو مسبب سے لگانا چاہیئے

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔