02:58    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

شاہین اقبال اثرؔ - بچوں کے ترانے

750 0 0 00

مرے گھر میں جس وقت آتا ہے گڈو

مرے گھر کی رونق بڑھاتا ہے گڈو

 

کبھی ہم اٹھاتے ہیں گڈو کو سر پر

کبھی گھر کو سر پر اٹھاتا ہے گڈو

 

یہی اس کا مسلک ہے جاگو جگاؤ

جبھی سارے ہی گھر کو جگاتا ہے گڈو

 

جو چیز اس کی خاطر کوئی مول لائے

تو لمحوں میں اس کو اڑاتا ہے گڈو

 

کہا اس کے اسکول کے ماسٹر نے

کہ پڑھتا نہیں ہے پڑھاتا ہے گڈو

 

شرارت کوئی اس نے کی ہے یقیناً

نہیں بے سبب مسکراتا ہے گڈو

 

پٹائی تو کرتا ہے وہ دوسروں کی

مگر خود ہی آنسو بہاتا ہے گڈو

 

یہی ایک خامی ہے اس میں ابھی تک

کہ چھپ چھپ کے گڈی اڑتا ہے گڈو

 

اثرؔ بھولا بھالا ہے شاطر نہیں ہے

جبھی بھائی بہنوں کو بھاتا ہے گڈو

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔