02:35    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

شاہین اقبال اثرؔ - بچوں کے ترانے

474 0 0 00

سر میں تھا خناس بڑا

اس سے لڑا اور اُس سے لڑا

ایک تھا لڑکا سوکھا سڑا

 

اِس سے چھینا اک بسکٹ

اُس سے لیا پورا پیکٹ

جس سے چاہا اس سے اڑا

ایک تھا لڑکا سوکھا سڑا

 

جو بھی اس کو سمجھاتا

اس کی سمجھ میں کب آتا

جیسے کوئی چکنا گھڑا

ایک تھا لڑکا سوکھا سڑا

 

شوخی یوں دکھلاتا تھا

بلڈنگ پر چڑھ جاتا تھا

پِھسلا نیچے آن پڑا

ایک تھا لڑکا سوکھا سڑا

 

اس کے سر پر چوٹ لگی

اس دن اس نے توبہ کی

آیا جوں ہی وقت کڑا

ایک تھا لڑکا سوکھا سڑا

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔