03:01    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

فیض الحسن - بچوں کی نظمیں

3036 3 0 00

آلو لے لو ، گوبھی لے لو ، لے لو لال ٹماٹر

آلو لے لو ، گوبھی لے لو ، لے لو لال ٹماٹر

مُولی بھی ہے ، پالک بھی ہے ، لال لال ہے گاجر

 

دھنیا اور پودینہ لے لو ، لے لو ادرک لہسن

ٹنڈے ، لوکی اور چُقندر اُودے اُودے بیگن

 

سیم کی پھلیاں اور مٹر ہیں ، اروی ہے اور قُلفا

انہیں پکا لے ، ڈٹ کر کھا لے ، گر ہے کوئی بھُوکا

 

نیبو ، پیاز اور مُولی بھی ہے ، ہری ہری ہیں مرچیں

چٹنی بناؤ ، جیسے کھاؤ ، جو بھی آئے جی میں

 

تازہ تازہ سبزی بیچوں ، میں ہوں سبزی والا

روزی سب کو دیتا ہے وہ نیلی چھتری والا

 

سب سے بہتر ، سب سے عمدہ ، رب کی نعمت سبزی

مزے مزے سے کھاؤ جو بھی صحت بنائے سب کی

 

انواع و اقسام کے کھانے ، شُکر ہے پیارے رب کا

فیض ہمیں یہ نعمت دی ہے ، مالک ہے وہ سب کا

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔