ساتھیو! کچھ جہاں میں کام کریں
پیدا دنیا میں اپنا نام کریں
لے کے اب عزم نو بڑھیں آگے
علم و حکمت جہاں میں عام کریں
جس میں آئے کبھی نہ بادِ خزاں
ایسے گلشن کا اہتمام کریں
اپنے چھوٹوں سے ہم کریں الفت
اور بزرگوں کا احترام کریں
کامیابی ہمیں ہمیشہ ہو
خوب محنت یوں صبح و شام کریں
ہو بلند اس قدر مقام اپنا
چاند تارے ہمیں سلام کریں