02:34    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

خواجہ الطاف حسین حالی - بچوں کے ترانے

8402 10 2 84.5

وہی لوگ پاتے ہیں عزت زیادہ

جو کرتے ہیں دنیا میں محنت زیادہ

 

اسی میں ہے عزت خبردار رہنا

بڑا دکھ ہے دنیا میں بیکار رہنا

 

زمانے میں عزت ، حکومت یہی ہے

بڑی سب سے دنیا میں دولت یہی ہے

 

ہری کھیتیاں جو نظر آ رہی ہیں

ہمیں شان محنت کی دکھلا رہی ہیں

 

جو محنت نہ ہوتی تجارت نہ ہوتی

کسی قوم کی شان و شوکت نہ ہوتی

 

ہمارا ، تمہارا ، سہارا یہی ہے

اندھیرے گھروں کا اُجالا یہی ہے

 

جو ہاتھوں سے اپنے کمایا وہ اچھا

جو ہو اپنی محنت کا پیسہ وہ اچھا

 

مری جان غافل نہ محنت سے رہنا

اگر چاہتے ہو فراغت سے رہنا

4.5 "11"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 8 تبصرے

ا
ایک اور شعر اس نظم میں ہے، بڑائی بشر کو اسی سے ملی ہے نکمی جو گذرے وہ کیا زندگی ہے۔ سکول کی یادیں تازہ ہو گئیں
عبدالمالک
ماشاءاللہ بہت اچھے اشعار ہیں
Saira
Mujhy is book ka reference chahiye. Ye Hali Ki Kis kitab Kis safhy py hy
Asma Aftab
Plz mention the book
سیف اللہ
بہترین نضم ہے.
Hania
بے حد اعلیٰ!!!
Aania
Aania

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔