11:43    , ہفتہ   ,   18    مئی   ,   2024

بہادر شاہ ظفر کی شاعری

3961 4 0 64.4

لگتا نہیں ہے جی مرا اُجڑے دیار میں

کس کی بنی ہے عالمِ ناپائدار میں

 

بُلبُل کو باغباں سے نہ صَیَّاد سے گلہ

قسمت میں قید لکّھی تھی فصلِ بہار میں

 

  اِن حسرتوں سے کہہ دوکہیں اور جا بسیں

اتنی جگہ کہاں ہے دلِ داغدار میں

 

ایک شاخ گل پہ بیٹھ کے بلبل ہے شادمان

کانٹے بچھا دیے ہیں دل لالہ زار میں

 

عُمْرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دن

دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں

 

 دِن زندگی کے ختم ہوئے شام ہو گئی

پھیلا کے پاؤں سوئیں گے کُنجِ مزار میں

 

کتنا ہے بدنصیب ظفر دفن کے لیے

دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں

4.4 "7"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 8 تبصرے

محمد یوسف حلیم
ابو المظفر سراج الدین بہادر شاہ غازی کے عظیم ترین انسان تھے جن کے پیشِ نظر ہمیشہ اپنے ملک و ملت کی خیر خواہی اور فلاح تھی اللہ تعالی آپ کی جملہ عبادات کو قبول فرمائے اور آپ کی قبر پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے آمین
محمد یوسف حلیم
محمد یوسف حلیم
سیمی چہل
ان حسرتوں سے کہ دو کہیں اور جا بسیں اتنی جگہ کہاں ہے دل داغدار میں اصلاح کر لیجیے !!!
شاعر فرھاد فریدی
بہت اچھی غزل ہے ۔ اللہ بہادر شاہ ظفر کی مغفرت کرے روشن رہے مزار خدا مغفرت کرے اچھا تھا عشق یار خدا مغفرت کرے
ساحل منیر
بہت خوب
Rizwana
.بہترین شاعری۔ دنیا کی بے ثباتی کی صحیح عکاسی کی گئی ہے۔ خوبصورت استعارہ استعمال کیے گئے ہیں۔ بہترین
محبوب احمد
تشریح
محمد تبارک والد صابر علی
بہت اچھا

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔