09:22    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

حزیں صدیقی کا تعارف

( 1922-1955 )

01 Sep 1922 - 27 Dec 1955
نام قاضی محمد عفیف الدین احمد اور تخلص حزیں تھا۔ستمبر ۱۹۲۲ء میں روہتک(مشرقی پنجاب) میں پیدا ہوئے۔آپ کی شاعری کی ابتدا۱۹۳۹ء سے ہوئی ۔ اپنے بہنوئی سفیر الدین صدیقی کمسنؔ سے اصلاح لی۔۱۹۳۹ء سے ۱۹۴۵ء تک آل انڈیا ریڈیو، دہلی سے منسلک رہے۔ لاہور میں شباب پروڈکشن میں ایک عرصہ گزارا۔’’لاہور ٹاکیز‘‘ اور ’’نیاپیام‘‘ نام کے رسالوں کے مدیر رہے۔حضرت احسان دانش کی یاد میں جاری ہونے والا ادبی مجلہ’’بزم دانش‘‘ کے مدیر اعلی رہے۔جناب حزیں ’’بزم ضیائے ادب‘‘ ملتان کے روح رواں رہے۔ حزیں معدے کے سرطان میں مبتلا ہوگئے ۔۲۷؍دسمبر۱۹۹۵ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’قفس رنگ‘‘، ’’حرف ابد‘‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:139

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔