02:59    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

حزیں صدیقی کی شاعری

758 0 0 00

اترے تھے آسماں سے زمیں کو سنوارنے،

رکھ دی اڑا کے خاک غمِ روزگار نے،

 

ہر زاویے سے میرے خدوخالِ‌ذات کو،

پرکھا نگار خانہء لیل و نہار نے،

 

سورج سے تھی امیدِ‌توانائی جسم کو،

آواز دی بہت شجرِ‌سایہ دار نے،

 

میں تیز دھوپ میں بھی رہا برف کی چٹان،

پگھلا دیا ہے نغمگیء آبشار نے،

 

کہتے ہیں لوگ جبرِ مشیت ہے زندگی،

صبر و رضا کا نام دیا اختیار نے،

 

اس بار بھی چمن میں وہی حادثہ ہوا،

گھبرا کے خود خزاں کو پکارا بہار نے۔

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

حزیں صدیقی کی شاعری

مزید شاعری

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔