مجروح، میر مہدی حسن 1903۔1833 میر حسن فگار کے بیٹے تھے۔ پانی پت کے رہنے والے تھے۔ غالب کے چہیتے شاگرد تھے۔ انھوں نے ذوق، مومن، شاہ نصیر، آزردہ، شیفتہ اور صہبائی کا زمانہ دیکھا۔ دلی میں بس گئے تھے۔ غدر کے بعد تلاش معاش میں دلی چھوڑی اور پانچ برس پانی پت میں گزارے۔ پھر کچھ عرصہ الور اور کچھ عرصہ جے پور کے مہاراجاؤں کی سرپرستی میں بسر کیا۔ آخر میں نواب حامد علی خاں والی رامپور کی سرپرستی میں زندگی کے آخری ایام فراغت سے بسر کیے۔ دیوان چھپ چکا ہے۔