03:02    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

سید محسن نقوی کی شاعری

1246 2 0 05

یہ دل یہ پاگل دل میرا کیوں بجھ گیا! آوارگی

اس دشت میں اک شہر تھا، وہ کیا ہوا؟ آوارگی

 

کل شب مجھےبےشکل کی آوازنےچونکادیا

میں نےکہا! تُوکون ہے؟اُس نےکہا! آوارگی

 

اک اجنبی جھونکےنےجب پوچھامیرےغم کاسبب

صحراکی بھیگی ریت پرمیں نےلکھا! آوارگی

 

یہ دردکی تنہائیاں یہ دشت کاویراں سفر

ہم لوگ تواُ کتاگئے،اپنی سُنا! آوارگی

 

کل رات تنہاچاندکودیکھاتھامیں نےخواب میں

محسن مجھےراس آئےگی شایدسداآوارگی

5.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔