02:32    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

بچوں کی کہانیاں

1075 2 0 01

وقت

کوا ایک پیڑ کی شاخ پر آ کر بیٹھا جو اسے بہت پسند آئی۔ اسی شاخ پر ایک الو رہتا تھا۔ کوا ، الو سے بولا ۔  ’’اچھی جگہ ہے یہاں اچھا سا ایک گھونسلہ بن سکتا ہے۔‘‘

’’ ضرور بن سکتا ہے۔ اس شاخ پر کافی جگہ ہے۔‘‘  الو نے اپنائیت سے کہا اور آپ کو اپنا پڑوسی بنا کر مجھے بہت خوشی ہوگی۔

’’لیکن مجھے خوشی نہیں ہوگی ۔ ‘‘ کوا بڑے تیکھے لہجے میں بولا۔

’’ہم دونوں ایک ہی شاخ پر کیسے رہ سکتے ہیں ؟‘‘

’’ تو پھر دوسری شاخ دیکھو۔ یہاں کیوں بیٹھے ہو۔‘‘ الو نے دو ٹوک جواب دیا۔

 یہ سن کر کوے نے الو پر حملہ کر دیا۔ کوا بہت خوش تھا۔ اس نے الو سے جگہ چھین لی تھی۔

رات ہوئی ۔ کوا چونچ گرائے شاخ پر بیٹھا تھا۔ کسی نے ایک چونچ اس کے سر پر ماری۔

’’کون؟‘‘ کوا اچانک چونک کر چلایا ۔

’’ بھول گئے؟ ‘‘ چونچ مارنے والے نے کہا ۔

 آواز پہچان کر کوا تمسخرانہ لہجے میں بولا

’’مجھے بھولنے کی عادت نہیں۔ ‘‘

’’لیکن یہ تم بھول گئے تھے ۔ جو تمہاری رات ہے وہی میرا دن ہے۔‘‘ یہ کہہ کر الو نے حملہ کر دیا ۔ کوے کی آنکھیں پھوڑ ڈالیں اور اپنی جگہ اس سے چھین لی۔

٭٭٭

1.0 "2"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔