02:45    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

کام کی باتیں - سرفراز صدیقی

797 0 0 00

سرفراز صدیقی - 2014-مئی-10

خوف کی حقیقت

“ایک ٹن وزنی جنگلی بھینسا اس قدر طاقتور ہوتا ہے کہ اپنے مضبوط سر کی صرف ایک ٹکر سے تن آور درخت تک کو اکھاڑ کر پھینک دے۔ ایسے غیر معمولی تن و توش والےسینکڑوں بھینسے جب کسی سبزہ زار میں کھڑے گھاس چر رہے ہوتے ہیں اور اچانک وہاںمحض ڈھائی سو کلو گرام کا ایک شیر آ جائے تو وہ تمام کے تمام بھینسے خوف کی بدولت بدکنے لگتے ہیں۔ حالانکہ اگر وہ سارے بھینسے مل کر شیر پر چڑھ دوڑیں تو محض اپنے وزن سے وہ شیر کواس بُری طرح روند سکتے ہیں کے شیر کا قیمہ تک نہ ملے، مگر وہ بھاری بھرکم بھینسے شاز و نادر ہی کبھی ایسا کرتے ہیں۔  دوسری جانب نڈر، چالاک، پھرتیلا اور نسبتاً کم وزن شیر اکثر ڈرا کر اُن میں سےکسی ایک کمزور بھینسے کو اکیلا کر کے باآسانی شکار کر لیتا ہے۔ یہ ہے خوف اور بزدلی کی اصل حقیقت۔ ”

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔