اسمبلی کے بعد ہیڈ ماسٹر نے تمام بچوں سے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں پاکستان کے سارے مریض ٹھیک ہو جائیں۔ سوائے ایک بچی کے تمام نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے۔ لڑکی سے ہیڈ ماسٹر نے دعا نہ مانگنے کی وجہ پوچھی تو بچی نے جواب دیا۔ ”سر! میرے ابو تو ڈاکٹر ہیں۔ اگر سارے مریض ٹھیک ہو جائیں تو وہ کمائیں گے کہاں سے؟