09:08    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

لطیفہ - تھانے میں

573 0 0 00

تھانے میں

تھانے میں فون موصول ہوا کہ ایک شخص حبیب بنک پلازہ کی آخری منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور وہاں سے کود کر خودکشی کرنا چاہتا ہے۔ علاقے کا ایس ایچ او بھاگم بھاگ وہاں پہنچا اور اس شخص کو مخاطب کرتے ہوئے بولا۔ ”خود کشی مت کرو اپنی روح کا خیال کرو کہ تم تو ختم ہو جاوٴ گے مگر وہ ہمیشہ سزا بھگتی رہی گی۔“ میں دہر یہ ہوں۔ اس شخص نے جواب دیا۔ ”اپنی بیوی اور اپنے معصوم بچوں کا خیال کرو۔“ ”میں غیر شادی شدہ ہوں“ اپنے والدین کا خیال کرو ”میرے ماں باپ مر چکے ہیں۔ پھر بھی زندگی بڑی قیمتی ہے اسے ہنسی خوشی گزارو گھومو پھیرو‘ تفریح کرو ”گھومنے پھرنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔“ تو پھر وی سی آر او رڈش پرانڈین فلمیں دیکھو۔ ”انڈین فلموں وی سی آر اور ڈش تینوں کا مخالف ہوں۔“ کیا واقعی تم انڈین فلموں وی سی آر اور ڈش کے مخالف ہو؟“ ہاں تینوں کا مخالف ہوں“ تو پھر دیر کس بات کی ہے ”نیچے چھلانگ کیوں نہیں لگاتے کم بخت!“ ایس ایچ او نے غصے سے دانت پیستے ہوئے کہا۔
0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔