استانی (بچوں سے): ایسے جانور کا نام بتاوٴ جو بہت تیزی سے بڑھتا ہے؟“۔ ایک بچے نے کھڑے ہو کر کہا:”مچھلی“۔ استانی:”شاباش! کیا تم اس کے بڑھنے کی رفتار بتا سکتے ہو؟“۔ بچہ:”جی ہاں مس! پچھلے ہفتے ابو جان نے ایک مچھلی پکڑی تھی۔ اس کا ذکر کرتے ہوئے وہ روزانہ دو تین انچ کا اضافہ کر دیتے ہیں اور ابھی اسی رفتار سے اضافہ جاری ہے“۔