09:38    , منگل   ,   03    دسمبر   ,   2024

نظمیں

قیوم نظر - بچوں کی نظمیں

2026 0 0 04

آؤ بنائیں بُلبلے

مل کر اُڑائیں بُلبُلے

 

پیالی میں پانی لو ذرا

اور اس میں صابن لو ملا

 

پھر ایک نلکی کا سرا

اس میں ڈبو کر لو اٹھا

 

نلکی میں مارو پھونک اب

وہ بن گیا اِک بُلبُلا

 

یوں ہی بنائیں بُلبُلے

مل کر اُڑائیں بُلبُلے

4.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔