02:45    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

عباس العزم - بچوں کے ترانے

1483 1 0 05

باعثِ تکریم و عزت علم ہے

سر پہ دستارِ فضیلت علم ہے

 

اپنی دنیا ہے اسی سے رشکِ خُلد

اس جہاں میں ایک نعمت علم ہے

 

فیض ہے اللہ کا انسان پر

باعثِ فیضانِ رحمت علم ہے

 

اہلِ دنیا کے لیے اے دوستو!

تحفہ گلزارِ جنت علم ہے

 

خرچ کرنے سے کمی آتی نہیں

دوستو ! کیا خوب دولت علم ہے

 

زندگی کی ہر شبِ تاریک میں

مشعلِ راہِ ہدایت علم ہے

 

آدمی اس کی بدولت ہے عظیم

بے گُماں مینارِ عظمت علم ہے

5.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔