02:39    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

شاہین اقبال اثرؔ - بچوں کے ترانے

812 0 0 00

کئی فِٹ پر براجمان ہے تو

کیا کوئی گوشت کی دکان ہے تو

 

تجھ کو دیکھا تو بڑھ گیا ایماں

رب کی قدرت کی ایک شان ہے تو

 

تیری تعریف ہو بیا کیونکر

سچ ہے ناقابلِ بیان ہے تو

 

آب و گل کا کوئی ذخیرہ ہے

پانی مٹی کا اک مکان ہے تو

 

تجھ کو تشبیہ کس سے دے شاعر

صرف ٹیلہ نہیں چٹان ہے تو

 

بال بچوں کی تجھ کو حاجت کیا

خود اکیلا ہی خاندان ہے تو

 

آسماں تجھ سے مانگتا ہے پناہ

اور زمیں پر وبالِ جان ہے تو

 

وہ کرے گا مہینے بھر فاقہ

جس کے گھر میں بھی میہمان ہے تو

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔