08:15    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

- بچوں کی نظمیں

369 0 0 00

ہم خود پر یہ احسان کریں

تعمیر پاکستان کریں

 

شیشۂ دل شفاف رکھیں گے

اپنے گھر کو صاف رکھیں گے

آ ؤ مل کر اعلان کریں

تعمیر پاکستان کریں

 

میلی آنکھ سے دیکھے جو بھی

اس کی برائی سوچے جو بھی

اس سے حفاطت ہر آن کریں

تعمیر پاکستان کریں

 

قریہ قریہ، کوچہ کوچہ

مل کے سنوارے بچہ بچہ

محنت جیسے دہقان کریں

تعمیر پاکستان کریں

 

میرا وطن ہے جان سے پیارا

روشن اس پر چاند ستارا

اس پر دولت قربان کریں

تعمیر پاکستان کریں

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔