02:39    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

رؤف خیر - چھٹی

569 0 0 00

چلو اچھا ہوا گرمی سدھاری

ہوئی ہے  ہلکی ہلکی بوندا باندی

بہت دن رات تھی شدت کی گرمی

چلو اب آئی کچھ موسم میں  نرمی

پسینے  سے  ہماری جان چھوٹی

چلو اچھا ہوا گرمی سدھاری

 

وہ دیکھو کیسا بادل چھا رہا ہے 

مزہ اب بھیگنے  میں  آ رہا ہے 

خوشی سے  جھومتی ہے  ڈالی ڈالی

چلو اچھا ہوا گرمی سدھاری

 

کوئی موسم ہو آفت ہو نہ جائے 

کسی کے  حق میں  زحمت ہو نہ جائے 

گزارش ہے  یہی مولا ہماری

چلو اچھا ہوا گرمی سدھاری

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔